۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عراق میں امریکہ کی سازش

حوزہ/ عراق کی پارٹی حزب اتحاد الفتح کے ایک پارلیمانی رکن نے حکومت محمد شیاع السودانی کو خبردار کرتے ہوئے ملک میں جاری ایک بہت بڑی امریکی سازش کا انکشاف کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی پارٹی حزب اتحاد الفتح کے ایک پارلیمانی رکن نے حکومت محمد شیاع السودانی کو خبردار کرتے ہوئے ملک میں جاری ایک بہت بڑی امریکی سازش کا انکشاف کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2011 میں عراق سے امریکی فوج کے ذلت آمیز انخلاء کے بعد، واشنگٹن نے ملک کے وسائل کو لوٹنے کے لیے بعث پارٹی کے عناصر کی مدد سے دنیا کا سب سے مہلک دہشت گرد گروہ داعش کو تشکیل دیا تھا، آج ایک بار پھر، امریکہ عراق میں داعش کے دہشت گردوں اور بعث پارٹی کے سابق ارکان کی باقیات کو متحرک کر رہا ہے۔

بائیڈن انتظامیہ اپنے کرائے کے فوجیوں کو بغداد میں غیر ملکی سفارت خانوں میں بھیج رہی ہے اور سابق آمر اور ڈکٹیٹر صدام کی پارٹی کے خیالات کو فروغ دینے اور موجودہ حکومت کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

عراق کی پارٹی حزب اتحاد الفتح کے پارلیمانی رکن علی الفتلاوی نے عراق میں امریکی سفیر کی مشکوک سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے بغداد حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکہ کی مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ آج کل عراق میں امریکی ایجنٹوں نے یہ افواہ پھیلا رکھی ہے کہ ملک میں جلد ہی موجودہ حکومت کا تختہ پلٹنے والا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .